ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین کا کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے خلاف گرینڈ آپریشن۔
کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جی ٹی روڈ پر شہر کی دو مشہور بیکریوں اجوہ بیکرز ریسٹورنٹ اور الکوثر بیکرریسٹورنٹ کو سیل کر دیا۔ ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین نے بس اسٹینڈ،بیکرز،بینکوں اور پٹرول پمپوں سمیت بازار کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ عوام میں مفت ماسک تقسیم کیےاور ماسک نہ پہننے پر جر مانے بھی کیے۔
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب