جہلم : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرجہلم ذوالفقار احمد نے تحصیل دفتر میں ریونیو کھلی کچہری لگا کر شہریوں کے مسائل سنے،
اسی طرح اے سی دینہ انیشہ ہشام نے بھی تحصیل دفتر میں شہریوں کے ریونیو سے منسلک مسائل سنے۔ اس موقع پر ریو نیوا فسران، گرداوران، پٹواریوں اور عملہ لینڈ ریکارڈ کے ہمرا ہ تحصیل دفتر میں ریو نیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقادکیاگیا۔درستگی ریکارڈ، فرد و انتقالات کے اجراء،انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومی سائل کے اجراء ریو نیو سے متعلق دیگر معاملات کے بارے میں شکایات سن کر موقع پر احکا مات جاری کئے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ ضلع میں اسسٹنٹ کمشنر ز کی زیرنگرانی کھلی کچہریاں لگانے کا مقصد شہریوں کے مسائل کا فلفور ازالہ ہے۔ آج کی کھلی کچہری میں مختلف علا قوں سے آئے ہو ئے سائلین کے اراضی سے متعلق معا ملات کی شکایات سنیں اور ان کے حل کیلئے محکمہ ما ل کے افسران و عملہ کو پندرہ دن کے اندر مسائل حل کر نے کا حکم دیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر زنے لینڈ ریکارڈ عملہ سے متعلق شکا یات پر ہدایات کی کہ سائلین کے مسائل میرٹ پر حل ہو نے چاہیں۔
رپورٹ : راجہ فیصل کیانی