لاہور: ترک اداکارہ اسرا بلجیک کی باکسنگ سیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کوچنگ سنٹر میں ٹرینر سے باکسنگ کی باقاعدہ تربیت لے رہی ہیں جبکہ ذرائع کا کہناہے کہ اسرابلجیک نے باکسنگ کی ٹریننگ اپنے نئے ڈرامے ’’رامو‘‘کیلئے لی ہے۔
https://www.instagram.com/p/Bzk7tJ5nhoJ/?utm_source=ig_embed&ig_mid=DB795675-421F-4F61-89F7-63D8F2A8F17E
رامو جرائم پر مبنی کہانیوں پر مبنی نئی ترک ڈرامہ سیریل ہے جس میں اسرا بلجیک ایک بولڈ لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کا نیا کردار ان کے مداحوں کو بے حد پسند آئے گا، میری کوشش ہو گی کہ اس ڈرامے میں ایسا کچھ کر دکھاؤں جو مدتوں یاد رکھا جائے