اسرائیل کی مذمت کافی نہیں، پوری امت او آئی سی کی طرف دیکھ رہی ہے۔اسحاق ڈار
اسرائیل کی مذمت کافی نہیں، پوری امت او آئی سی کی طرف دیکھ رہی ہے۔اسحاق ڈار
فلسطینیوں کے حقوق کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔اسحاق ڈار
ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرنا کافی نہیں ہے، عملی اقدامات کرنا ہوں گے، پوری امت او آئی سی کی طرف دیکھ رہی ہےکہ وہ کیا اقدامات کرتی ہے۔ریاض میں عرب و اسلامی خصوصی سربراہی کانفرنس کے تحت کونسل برائے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا کہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کا دائرہ، لبنان، عراق، شام اور ایران تک پھیل چکا ہے۔ مشرق وسطی کے حالات ابتر ہوچکے ہیں، اسرائیل عالمی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا کہ فلسطین کاز کے لیے عرب لیگ اور او آئی سی کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، اسرائیلی فورسز غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں، اسرائیل ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کرچکا ہے، اسرائیل نے غزہ میں اسکولوں، اسپتالوں اور پناہ گزینوں کو نشانہ بنایا، اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرنا کافی نہیں ہے، عملی اقدامات کرنا ہوں گے، پوری امت او آئی سی کی طرف دیکھ رہی ہےکہ وہ کیا اقدامات کرتی ہے۔ اسحاق ڈار نےکہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت کی ہے، فلسطینیوں کے حقوق کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، غزہ میں فوری جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے، اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔