انٹرنیشنل
اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری نہیں، سزائے موت کا حکم دینا چاہیے، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری نہیں، موت کی سزا کا حکم دینا چاہیے۔
عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ لوگوں کے اجتماع، گھروں، ہسپتالوں پر بم مارنا فتح نہیں جنگی جرائم ہیں۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ گرفتاری وارنٹ کافی نہیں نیتن یاہو کی سزائے موت کے وارنٹ جاری ہونے چاہئیں، غزہ، لبنان میں دشمن کی جیت نہیں ہوئی، دشمن غزہ اور لبنان میں کبھی نہیں جیت سکے گا۔
خیال رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گرفتاری وارنٹ جاری کیے۔