لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی رہائشگاہ کو پناہ گاہ بنانے کیخلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کر دیا۔ عدالت نے صوبائی حکومت سے 10 روز میں جواب طلب کرلیا۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ حکومت لیگی رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، حکومت پنجاب نے گھر کو غیر قانونی طور پر پناہ گاہ میں تبدیل کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہائش گاہ کی نیلامی کیخلاف حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے، پنجاب حکومت کا یہ اقدام خلاف آئین اور خلاف قانون ہے، پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔