سوہاوہ

استطاعت اور اختیار رکھتے ہوئے گناہ سے بچے رہنا، جہاد اکبر ہے۔

استطاعت اور اختیار رکھتے ہوئے گناہ سے بچے رہنا، جہاد اکبر ہے۔

دین اسلام محض رسم و رواجات کا نام نہیں ہے۔بلکہ احکامات دین جو کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمائے ہیں انہیں اختیار کرتے ہوئے زندگی بسر کرنی چاہیے،اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے۔ہم اپنی پسندسے دین میں کوئی بھی چیز شامل نہیں کر سکتے ایسا کرنا بہت بڑا ظلم ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب۔

انہوں نے کہا کہ جب بندہ اپنی انا اور ضد کورد کر کے اپنی خواہشات کو پس پشت ڈال کر اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوتا ہے تو اس طرح اس نے اپنے آپ سے انصاف کیا۔اور اگر اُس نے اپنی من گھڑت باتوں سے جن کی کوئی سند نہیں،مخلوق کو گمراہ کیا اور غلط راستے پر چلایا یہ ایسا ظلم ہے جسے قرآن کریم بہت بڑا ظلم فرماتا ہے۔اپنی پسند سے حلال کو حرام اور حرام کو حلال جان لینا درست نہیں ہے اس سے بگاڑ پیدا ہوتا ہے فساد پیدا ہوتا ہے۔ہر چیز اللہ کریم کی پیدا کی ہوئی ہے وہ اس کائنات کے خالق اور مالک ہیں حلال اور حرام کا تعین بھی اُسی کی طرف سے طے کردہ ہے۔اصولی بات یہ ہے کہ کسی بھی عمل کو اختیار کرنے کی سند یہ ہے کہ اس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ نے کیا فرمایا ہے۔

یاد رہے کہ 7،6 مارچ کو دارالعرفا ن منارہ میں دو روزہ ماہانہ روحانی اجتماع کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں اتوار دن گیارہ بجے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خصوصی خطاب اور اجتماعی دعا فرمائیں گے۔اس کے علاوہ اجلاس جنرل کونسل بھی منعقد ہوگا جس میں سلسلہ عالیہ اور الاخوان کے ذمہ داران بھی شرکت کریں گے۔اس اجلاس میں ڈی جی خان،بہاولپور اور ملتان کے ڈویژن کی خصوصی شرکت ہوگی۔

امیر عبدالقدیر اعوان%مشرف کیانی

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You