انٹرنیشنلاہم خبریں

ارجنٹائن میں کورونا لاک ڈاون کیخلاف لوگ سراپا احتجاج، معاشی سرگرمیاں شروع کرنے کا مطالبہ

بیونس آئرس: ارجنٹائن میں کورونا وبا کی وجہ سے لگی پابندیوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرتے رہے۔ شرکا نے حکومت سے فوری طور معاشی سرگرمیاں شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ہزاروں افراد نے دارالحکومت بیونس آئرس میں ریلی نکالی، احتجاج میں شریک افراد نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ انہیں کام پر جانے دیا جائے۔ وہ گھروں میں رہ کر معاشی بدحالی کا شکار ہو چکے ہیں۔

مظاہرین نے ریلی میں ڈرم بجا کر اور گانے گا کر لوگوں کوتفریح بھی فراہم کی۔ ارجنٹائن میں کورونا لاک ڈاون کے باعث اس وقت 4 لاکھ سے زائد افراد بے روز گار ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ارجنٹائن کورونا سے متاثرہ ممالک میں دسویں نمبر پر ہے، جہاں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار 460 ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ سے زائد ہے۔ اس کے باوجود عوام کے کورونا لاک ڈٓاون کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You