لاہور: اداکارہ میرا ایک مرتبہ پھر امریکا میں جا کر مشکل میں پھنس گئیں، امریکی ڈاکٹر کے ساتھ بدتمیزی اور پروٹوکول مانگنے پر میرا کو پاگل قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا جو امریکا میں موجود ہیں، مشکلات کا شکار ہو گئی ہیں، میرا ویکسی نیشن کے بعد بخار محسوس کررہی تھی، روٹین چیک اپ کے لیے گئی اور پروٹوکول اور اپنی شہرت کےحوالے ڈاکٹر کو دیتی رہیں۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا نے ڈاکٹر سے کہا کہ مجھے سینیٹ کی نشست کی پیشکش پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کی۔ مجھے پروٹوکول پاکستانی وزیر اعظم دیتا ہے، آپ مجھے جانتے نہیں، مجھے وی آئی پی چیک اپ کریں۔
ذرائع کے مطابق باتیں سننے کے بعد ڈاکٹر نے مینٹل ہیلتھ والوں کو اطلاع دی۔ ڈاکٹر نے کہا کہ آپ شوبز سٹار ہونگی مگر میں اصول کے مطابق کی مریضوں کو ڈیل کرتا ہوں۔
ذرائع کے مطابق تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے اداکارہ میرا نے غلطی تسلیم کر لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میرا کے سسر اور شوہر کیپٹن نوید ہی میرا کو اپنی گارنٹی پر واپس لا سکتے ہیں۔ اداکارہ دو روز سے میڈیکل سینٹر میں ہی موجود ہیں۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کی والدہ نے کہا کہ میری بیٹی کو پاکستان واپس لایا جائے۔