BBC Urdu TV

احسن اقبال نے چینی برآمد کرنے کی ذمہ داری پاکستان پیپلز پارٹی پر ڈال دی

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے چینی برآمد کرنے کی ذمہ داری پاکستان پیپلز پارٹی پر ڈال دی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ چینی برآمد کی اجازت پیپلز پارٹی کے نوید قمر کی وزارت تجارت نے دی، سابق حکومت ایک اتحادی حکومت تھی اس لیے ساری ذمہ داری ن لیگ نہیں اٹھا سکتی۔

رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا ملک میں سمگلنگ، کارٹلائزیشن اور مافیا کو توڑنے کی ضرورت ہے۔

Exit mobile version