اہم خبریںصحت

احتیاط نہ برتی تو کورونا وبا واپس آسکتی ہے، کورونا ایڈوائزری گروپ کا انتباہ

لاہور: احتیاط نہ برتی تو کورونا وبا واپس آسکتی ہے، کورونا ایڈوائزری گروپ نے ایک بار پھر خبردار کر دیا۔

کورونا ایڈوائزری گروپ نے موذی وائرس بارے خطرے کی گھنٹی بجا دی، حکام کا کہنا ہے کہ ایس اوپیز پر عمل نہ کیا تو کورونا بارے آنے والے دن خطرناک ہو سکتے ہیں۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق 80 فیصد سے زائد شہریوں نے ایس اوپیز پرعملدرآمد چھوڑ دیا ہے۔ 75 فیصد شہری ماسک ہی نہیں پہنتے جبکہ 85 فیصد سماجی فاصلہ اور ہینڈ سینی ٹائزر استعمال کرنا بھول چکے۔

حجام، بیوٹی سیلونز، بازار، شاپنگ مالز اور دفاتر میں ایس اوپیز پرعملدرآمد نہیں ہو رہا۔ انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ایکشن نہیں لیا جاتا۔ ادھر شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا ختم ہوچکا، دوبارہ آئے گا تو احتیاط کرلیں گے۔

کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے ممبر پروفیسر اسد اسلم کہتے ہیں، عوام غیرسنجیدہ رویہ اپنا رہے ہیں ، موسم کی تبدیلی سے وائرس واپس آسکتا ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو کسی بھی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You