اہم خبریںکرائمز

احتساب عدالت: کورونا پازیٹو مریض بطور گواہ پیش، عدالت میں کھلبلی مچ گئی

کراچی: کراچی کی احتساب عدالت میں غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں پراسیکیوشن نے کورونا پازیٹو مریض کو بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا، جس پر گواہ کے کورونا مریض ہونے کے انکشاف کے بعد عدالت میں کھلبلی مچ گئی۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عجیب و غریب واقعہ بھی پیش آیا۔ پراسیکیوشن نے کورونا پازیٹو مریض کو بطور گواہ عدالت میں پیش کر دیا۔ گواہ کے کورونا مریض ہونے کے انکشاف کے بعد عدالت میں کھلبلی مچ گئی۔ عدالت نے 23 دسمبر کو مصطفیٰ کمال اور دیگر خلاف مزید گواہ کو طلب کرلیا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ملک میں بہتری لانے کیلئے اپوزیشن سے بات کرنی پڑے گی، 2007 تک سٹیل ملز منافع میں چل رہی تھی، آپ نے پہلے نوکریاں دینے کی بات کی تھی اور اب سٹیل ملز سے ملازمین کو نکال دیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You