جہلم

اثریہ ٹرسٹ ہسپتال بھٹیال کے زیر اہتمام اثریہ فری ڈسپنسری میں ایک روز ہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اثریہ ٹرسٹ ہسپتال بھٹیال کے زیر اہتمام اثریہ فری ڈسپنسری میں ایک روز ہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔

اثریہ فری ڈسپنسری بھٹیال میں فری میڈیکل کیمپ میں پورا دن مریضوں کا تانتا بندھا رہا۔
جہلم (زاہد خورشید)تعلیم دین کے ساتھ ساتھ خدمت انسانیت ہمارا نصب العین ہے، ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامر نے اثریہ فری ڈسپنسری میں فری میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح تعلیم دین کے مراکز کے قیام،تعمیر مساجد اور دیگر رفاہی کام جامعہ علوم اثریہ کے زیر نگرانی ہو رہے ہیں، اسی طرح مریضوں کے لیے مفت علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کرنا بھی ہمارا بنیادی ہدف ہے۔ اس سے ہم علاقہ بھر کے لوگوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جس طرح دنیا کی حد تک ہم بڑھ چڑھ کر آپ کی خدمت کر رہے ہیں، بالکل اسی طرح رب تعالیٰ کے دین کی خالص دعوت پہنچانے میں بھی ہم آپ کے ساتھ مخلص ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑی خوشی و مسرت کی بات ہے کہ فری میڈیکل کیمپ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مفت علاج و معالجہ کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ اس کیمپ میں جہلم کے معروف،ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹرز ٹیم نے مریضوں کا علاج کیا۔ جن میں فضل ہسپتال سول لائن کے انچارج ڈاکٹر شاہد تنویر جنجوعہ،زبیر ہسپتال مشین محلہ نمبر 3 کے انچارج ڈاکٹر سید زبیر یونس، صغریٰ ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر ظفر محمود خواجہ،مظفرہسپتال مظفر ٹاؤن کے انچارج ڈاکٹر شاہد معروف اور ڈاکٹر شہناز شاہد گائناکالوجسٹ نے اللہ کی رضا کیلئے خدمات انجام دیں۔اس موقع پر کے ڈی سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر میاں نعیم بشیر اور چوہدری احتشام الحق کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں کہ انہوں نے کیمپ کی نگرانی کی۔ علاقہ بھر کے لوگوں نے جامعہ علوم اثریہ کے اس اقدام کو خوب سراہا اور خدمت انسانیت کے اس منصوبے کو آئندہ بھی جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You