BBC Urdu TV

اثریہ ماڈل بوائز ہائر سیکنڈری سکول جہلم میں سالانہ ماڈل ایگزیبیشن 2025 کا شاندار انعقاد

اثریہ ماڈل بوائز ہائر سیکنڈری سکول جہلم میں سالانہ ماڈل ایگزیبیشن 2025 کا شاندار انعقاد

نمائش میں ووٹنگ سسٹم نے رنگ جما دیا، طلبہ اور والدین کی جوش و خروش بھرپور شرکت

جہلم (نمائندہ خصوصی) اثریہ ماڈل بوائز ہائر سیکنڈری سکول جہلم میں سالانہ ماڈل ایگزیبیشن 2025 شاندار انتظامات اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی گئی۔ اساتذہ، طلبہ اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ شہر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات بھی خصوصی طور پر شامل ہوئیں جنہوں نے طلبہ کے سائنسی ماڈلز کا معائنہ کیا اور ان کی علمی و تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔ نمائش میں ماڈلز کی پسندیدگی کے لیے ووٹنگ سسٹم متعارف کروایا گیا جس نے تقریب کی رونق میں مزید اضافہ کیا والدین اور طلبہ نے گہری دلچسپی کے ساتھ تمام ماڈلز دیکھے اور اپنی پسند کے ماڈلز کو ووٹ دیے۔ تقریب میں شریک مہمانوں میں ایس ایچ او صداقت علی، صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع جہلم پروفیسر شریف ساجد، پرنسپل گورنمنٹ تبلیغ السلام ہائی سکول مرزا محمود، چیف ایگزیکٹو حج و عمرہ ٹریول ایجنسی اکرام بھائی، سی ای او سلطان ایجوکیشنل سروسز دینہ نبیل، جنرل سیکرٹری آل پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع جہلم تاثیر محمود، جنرل سیکرٹری آل پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن تحصیل جہلم عدیل بھائی، ایس ایس ٹی گورنمنٹ تبلیغ ہائی سکول شاہد حمید، آفیسر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سر نوید، ای ایس ٹی گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول سید وقار اکبر کاظمی اور آذربائیجان کے معروف بزنس مین ذیشان گوندل شامل تھے۔ مہمانان نے طلبہ کے شاندار ماڈلز، محنت اور سائنسی رجحان کو بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نوجوانوں کی ذہنی نشوونما میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں اور ان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ پرنسپل اثریہ ماڈل بوائز ہائر سیکنڈری سکول نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں نہ صرف طلبہ کے ذہنوں کو جلا بخشتی ہیں بلکہ ان میں تحقیق، مشاہدہ اور عملی علم کے رجحانات کو فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سکول آئندہ بھی اس طرح کے سائنسی پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بہترین مواقع ملتے رہیں۔رئیس الجامعہ علوم اثریہ جہلم حافظ عبدالحمید عامر ، سعد مدنی ، عکاشہ مدنی ، بدر خورشید اور عمر عبدالحمید نے بھی طلبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں نے جس محنت اور لگن کے ساتھ نمائش میں حصہ لیا وہ قابلِ ستائش ہے، اور اساتذہ کی رہنمائی نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر بہترین ماڈلز تیار کرنے اور پہلی دوسری تیسری پوزیشن آنے والے ماڈل کے معمار طلبہ کو خصوصی کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا اور دیگر تمام ماڈل بنانے والے طلباء کو کیش انعامات و سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے جبکہ والدین اور مہمانانِ گرامی نے اس شاندار نمائش کے کامیاب انعقاد پر سکول انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔

Exit mobile version