اہم خبریںدلچسپ و عجیب
آگ کے بادلوں’ نے پرتگال کے شہریوں کو پریشان کر دیا
ایلوس: سوشل میڈیا پر ان دنوں ایسے بادل کی تصویر وائرل ہے جس نے پرتگال کے شہریوں کو ناصرف خوف زدہ کیا بلکہ کئی لوگوں کا خیال ہے کہ دنیا اب اپنے خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال کی فضا میں ایسے گہرے نارنجی کے بادل نمودار ہوئے جو ایک نظر دیکھنے میں آگ کے بادل ہی نظر آتے ہیں۔ کئی افراد کا کہنا ہے کہ یہ تصویر مصنوعی طور پر گرافکس کے ذریعے تیار کی گئی جبکہ سینکڑوں افراد نے امکان ظاہر کیا کہ دنیا اب اپنی مدت پوری کرچکی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ آگ کی آزادی کا دن ہے۔