اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کیلئے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔ چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا، قوم اطمینان رکھے ذمہ داروں کا محاسبہ کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی.
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اس کا بخوبی ادراک ہے۔ عوام اطمینان رکھیں آٹا چینی مہنگا کرنے والوں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا، تحقیقات کا آغاز کیا جا چکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئےاقدامات کر رہے ہیں، منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔
Imran Khan
✔
@ImranKhanPTI
· 4h
مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے چنانچہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، میری حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کیلئے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔
Imran Khan
✔
@ImranKhanPTI
اسی اثناء میں تمام متعلقہ حکومتی ادارے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کے اسباب کی جامع تحقیقات کا آغاز کرچکے ہیں۔ قوم اطمینان رکھے کہ ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔