اہم خبریںخیبرپختون خواہ

آمدن سے زائد اثاثہ جات، مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی موسی خان نیب عدالت پیش

پشاور: نیب خیبرپختو نخوا نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا، سابق ڈی ایف او موسٰی خان کو نیب عدالت میں پیش کردیا گیا۔

نیب کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی ڈی ایف او موسیٰ خان بلوچ کو ایک کارروائی کے دوران پشاورسے گرفتار کیا گیا، ملزم کو آج پشاور کی نیب عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

موسی خان بلوچ کیخلاف آمدن سے زائد آثاثوں کی تحقیقات جاری تھیں۔ موسیٰ خان بلوچ مولانا فضل الرحمان کے قریبی رفقاء میں شامل ہیں اور جے یو آئی کی مرکزی کونسل کے رکن اورتحصیل پہاڑ پور کے امیر بھی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You