آل پاکستان وویمن ایسوسی ایشن برانچ جھلم کے وویمن ڈویلپمنٹ سنٹر میں اہم اجلاس کا انعقاد
جھلم (اصف اقبال جنجوء) آل پاکستان وویمن ایسوسی ایشن (APWA) برانچ جھلم کے وویمن ڈویلپمنٹ سنٹر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت انچارج ایڈمن آفیسر مسز حمیدہ بانو نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔
اجلاس میں مسز حمیدہ بانو، ڈاکٹر لبنیٰ، مسز فلک ناز، زینت سلام، سحر اقبال، مریم ارم، نوشین مبشر، محمد عمر بٹ اور عبدالغفور چوہان نے شرکت کی۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ اس ادارے کی بنیاد محترمہ فاطمہ جناح اور بیگم رعنا لیاقت علی خان نے خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے عظیم مقصد کے تحت رکھی تھی۔
اجلاس کے دوران ادارے کی مختلف سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ وویمن ڈویلپمنٹ سنٹر میں خواتین کے لیے ہاسٹل، سلائی اسکول، کوکنگ کورسز اور بیوٹی پارلر ٹریننگ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ خواتین ہنر حاصل کر کے باعزت روزگار کے مواقع سے مستفید ہو سکیں۔
اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ خواتین کی تعلیم، فنی تربیت اور معاشی خودمختاری کے لیے ادارے کی خدمات کو مزی
