انٹرنیشنلاہم خبریں

آسٹریلیا کی وزیر خارجہ نے اپنی دیرینہ دوست سے شادی کرلی

آسٹریلیا کی وزیر خارجہ نے اپنی دیرینہ دوست سے شادی کرلی۔

دونوں 2006 سے دوست ہیں اور ساتھ ہی رہتی تھیں، اس جوڑے کی دو جوان بیٹیاں 11 سالہ الیگزینڈرا اور 8 سالہ ہننا ہیں۔

آسٹریلیا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وانگ نے اپنی دیرینہ دوست سے ریاست جنوبی آسٹریلیا میں ایک  تقریب میں شادی کر لی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 55 سالہ پینی وانگ ہفتے کے روز ایڈیلیڈ ہلز میں اپنی ساتھی سوفی اللواچ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔دونوں 2006 سے دوست ہیں اور ساتھ ہی رہتی تھیں، اس جوڑے کی دو جوان بیٹیاں 11 سالہ الیگزینڈرا اور 8 سالہ ہننا ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایڈیلیڈ میں ہفتے کو ہونے والی شادی کی تقریب میں آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز اور دیگر سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں 2017 میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دیا گیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You