اہم خبریںپاکستان

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون اور علاقائی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سی پیک سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ چینی وزیر دفاع کے کے دورہ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You