آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد۔صفدر خان باغی
بھارتی جارحیت کیخلاف بھرپور انداز میں جواب دینے پر پاک آرمی کے سب سے اہم بڑے عہدے پر فائز ہونا انکے لئے بڑی اعزاز کی بات ہیں۔سنئیر رہنما مسلم لیگ ق
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق ناظم و ڈسٹرکٹ کونسل ممبر پشاور و سنئیر رہنما مسلم لیگ ق صفدر خان باغی کو بطور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارک باد پیش کرتے ہوے کہا بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور انداز میں جواب دینے پر پاک آرمی کے سب سے اھم بڑے عہدہ پر فائز ہونا انکے لئیے بڑی اعزاز کی بات ہے ۔سنئیر رھنما صفدر خان باغی نے کہا وفاقی حکومت کی جانب سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ دفاعِ وطن کی خاطر انکی بہترین خدمات کا اعتراف ہے۔مسلم لیگ ق سنئیر رھنما صفدر خان باغی نے کہا ہے کہ انڈیا کی جانب سے جنگی جنون پر آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی حملوں پر مؤثر جوابی کارروائی پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواجِ پاکستان تعریف کے مستحق ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے دشمن کا غرور خاک میں ملا کر دشمن کو عبرت ناک شکست سے فاش کیا۔صفدر خان باغی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب دینے پر اس اھم عہدہ سے نوازہ گیا۔ جسپر آج پوری پاکستانی قوم فیلڈ مارشل عاصم منیر, پاک فضائیہ ائیر مارشل چیف ظہیر احمد بابر سدھو،پاک نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی اعلی خدمات کو سراہتی ہے اور آج انکے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار فتحیابی و نصرت کے اس عظیم کارنامے کے چرچے ناصرف پاکستان میں بلکہ پورے بین الاقوامی سطح پر ہو رہے ہیں الحمدللہ۔سابق ناظم و ڈسٹرکٹ کونسل ممبر پشاور و سنئیر رہنما مسلم لیگ ق صفدر خان باغی کو بطور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارک باد پیش کرتے ہوے کہا انڈین جارحیت کے خلاف بھرپور انداز میں جواب دینے پر پاک آرمی کا سب سے اھم عہدہ پر مامور ہونا انکے لئیے بڑی اعزاز کی بات ہے۔وفاقی کابینہ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری خوش آئین ہے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ھمسایہ ملک دشمن کے گھر میں ماتم کا سماء ہے۔
مسلم لیگ ق سنیئر رھنما صفدر خان باغی نے وفاقی حکومت اور بالخصوص صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب فلیڈ مارشل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی عہدے کی مدت میں توسیع دی جانے کا خیر مقدم کیا حکومتی فیصلہ قابل رشک ہے پوری قوم اپنے افواج پاکستان کے سپاسالار اعظم کی توسیع پر مبارک باد پیش کر رہی ہے۔سنئیر رھنما صفدر خان باغی نے کہا ہے کہ پاکستان ائیر فورس کے ایئر چیف مارشل کی کامیاب فضائی جنگی حکمتِ عملی کی بدولت پاکستان نے انڈین فورس کو دندان شکن جواب دیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے ایئر چیف مارشل کی قیادت میں بھارتی فضائیہ کو چاروں خانے چیت کیا اور فضائی جنگ میں شیر دل کے بہادر پائلٹس کی بدولت 6/0 سے فتح سے ہم کنار ہوئے الحمدللہ۔مسلم لیگ و سنئیر رھنما صفدر خان باغی نے پاک آرمی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی لمبی زندگی سلامتی کے لئیے خصوصی دعائیں کی۔
