سندھ

آرائیں ویلفیئر ہسپتال شیر شاہ برادری کے علاوہ ہر مذہب کے غریب طبقے کے لوگوں کا فری علاج کرتا ہے

آرائیں ویلفیئر ہسپتال شیر شاہ برادری کے علاوہ ہر مذہب کے غریب طبقے کے لوگوں کا فری علاج کرتا ہے

ہسپتال میں OPD شعبہ حادثات ،فزیو تھراپی،الٹا ساؤنڈ نہایت ہی مناسب فیس میں سہولت موجود ہے

کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)

آرائیں ویلفیئر ہسپتال ومرکزی تنظیم آرائیاں ضلع کیماری برادری کے علاوہ ہر رنگ و نسل مذہب کے بے سہارا غریب طبقے کے لوگوں کا بالکل فری علاج کرتا ہے،ہسپتال میں 6 ڈاکٹرہیں،جو مختلف ٹائم میں اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہیں،اس کے علاوہ 10 افراد پر مشتمل دیگر عملہ ہے جو اپنی ڈیوٹی بخوبی انجام دیتے ہیں،ان تمام عملے کی تنخواہ آرائیں ویلفیئر ہسپتال شیر شاہ ومرکزی تنظیم
آرائیاں ضلع کیماڑی ٹائم پر ادا کرتا ہے،ہسپتال میں OPD شعبہ حادثات، فزیو تھراپی، الٹراساؤنڈ نہایت ہی مناسب فیس میں سہولت موجود ہے،آرائیں ویلفیئر اسپتال شیرشاہ و مرکزی تنظیم آرائیاں ضلع کیماڑی میں روزانہ 300 کے قریب مریض اتے ہیں جس میں 30 سے 40 مریض ایسے ہوتے ہیں جن کے پاس او پی ڈی فیس بھی نہیں ہوتی اور میڈیکل اسٹور کی دوائی کے پیسے بھی نہیں ہوتے،آرائیں ویلفیئر ہسپتال شیر شاہ ان مریضوں کو او پی ڈی اور میڈیکل کی دوائیاں کے بھی پیسے اپنی جیب سے ادا کرتا ہے،آرائیں ویلفیئر شیر شاہ ہسپتال OPDفیس 70 روپے ہے، گزشتہ سال جنوری 2023 سے دسمبر 2023 تک پورے سال میں ایک لاکھ دو ہزار مریضوں کی تعداد رہی،آرائیں ویلفیئر شیر شاہ مرکزی تنظیم آرائیاں
ضلع کیماڑی اس کے علاوہ دیگر فلاحی کام بھی کرتی ہے،آرائیں ویلفیئر اگر کسی کےبچے پڑھنا چاہتے ہوں اور ان کے پاس اخراجات نہ ہوں تو اس بچے کی مکمل فیس مکمل کورس کی ادائیگی بھی آرائیں ویلفیئر ہسپتال ادا کرتی ہے،آرائیں ویلفیئر شیر شاہ ہسپتال نے گزشتہ سال رمضان المبارک میں تقریبا 700 افراد میں راشن اور عید کے کپڑے تقسیم کیے،آرائیں ویلفیئرشیر شاہ ہسپتال مرکزی تنظیم آرائیاں ضلع کیماڑی اسی طرح سردیوں میں غریب بے سہارا لوگوں کو گرم کپڑے اور کمبل فراہم کرتی ہے،اور اسی طرح گزشتہ سال 6 غریب معذور افراد کو ویل چیئر بھی دی گئی، اور بیوہ خواتین میں 16سلائی مشینیں بھی دی گئیں ،اور اسی طرح آرائیں ویلفیئر شیر شاہ مرکزی تنظیم آرائیاں ضلع کیماڑی نے غریب یتیم بچیوں کی شادی میں جہیز اور کھانے کے علاوہ مالی مدد بھی کی،آرائیں ویلفیئر شیر شاہ کو سرپرست اعلی مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان عبدالمجید آرائیں سمیت چیئرمین ناسا کیمیکل انڈسٹرڈ ہمایوں محمد چوہدری اور سرپرست اعلی آرائیں ویلفیئرشیر شاہ ہسپتال و مرکزی تنظیم آرائیاں ضلع کیماڑی چوہدری محمد ارشد آرائیں کا بھرپور تعاون حاصل ہے،آرائیں ویلفیئر شیرشاہ ہسپتال کی نگرانی جنرل سیکٹری آرائیں ویلفیئر شیر شاہ ہسپتال وڈپٹی جنرل سیکرٹری مرکزی تنظیم آرائیاں ضلع کیماڑی جاوید اقبال آرائیں سمیت اسلم آرائیں،حنیف آرائیں اپنے اس نیک کام پر معمول رہتے ہیں،

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You