BBC Urdu TV

آج کے بچے بہت ذہین ہیں، صرف رہنمائی وسرپرستی کی ضرورت ھے۔ زاہد رحیم

آج کے بچے بہت ذہین ہیں، صرف رہنمائی وسرپرستی کی ضرورت ھے۔ زاہد رحیم

کریسنٹ پبلک اسکول میں طلباو طالبات نے دلچسپ و معلوماتی ماڈل پیش کرے داد وصول کی۔

کراچی(رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)

کریسنٹ پبلک اسکول ملیر کھوکھراپار کیمپس 1 اور 2 کے طلباء و طالبات کی ذہنی نشو و نما اور ان کی پوشیدہ تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیئے اسکول کے پرنسپل حافظ محمد خالد ہر سال سائنسی میلہ منعقد کرتے ہیں جس میں بچے اپنی صلاحیتوں کے مطابق اور اسائتذہ کرام کی نگرانی میں اپنے پراجیکٹ مکمل کرتے ہیں اور نمائش میں حاضرین سے بھرپور داد وصول کرتے ہیں۔ مہمان خاص، ممتاز سماجی رہنما زاہد رحیم نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ ہماری نئی نسل بہت ذہین ھے ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیئے صرف توجہ، رہنمائی اور سرپرستی کی ضرورت ھے۔ اسکول کے پرنسپل حافظ محمد خالد تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی فزیکل اور ذہنی نشو ونما کے لیئے کوشش کرتے رہتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیئے شیلڈ و مڈل کا انتظام بھی کرتےہیں۔ کریسنٹ پبلک اسکول کے بانی محترم بشیر احمد ایڈوکیٹ، بیگم حافظ محمد خالد اور سماجی رہنما زاہد رحیم نے اول، دوئم، سوئم دیگر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیئے۔

Exit mobile version