اہم خبریںبزنس

آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کیا تبدیلی ہوگی

یکم اکتوبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے میں استحکام کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی خام تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نگراں وزیرِ اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی

اس سے قبل بعض وفاقی وزراء کی جانب سے بھی آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا تھا۔

دوسری جانب اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دیا گیا تھا

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You