اہم خبریںجہلم

آئیسکو کے صارفین کو سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری میں شامل ہے جس کو ہم پورا کررہے ہیں جبکہ آئیسکو میں سے کرپشن کاباب بند کردیاگیا ہے، ایس ای آئیسکو سرکل جہلم

چیف ایگزیکٹو آئیسکو کی ہدایت پر محمد اسلم خان ایس ای آئیسکو سرکل جہلم میں گزشتہ روز آن لائن کھلی کچہری کا اہتمامِ کیا بجلی صارفین نے کھل کر اپنی مشکلات سے آفیسر مذکور کو آگاہ کیا۔بذریعہ ٹیلی فون شبیر کھمبی نے اپنے علاقے میں کم وولٹیج کی شکایت کی۔مرزا اورنگزیب قیصر آباد سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے میں بجلی کا کام تاحال مکمل نہیں ہوا ہے اس کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مہدی شاہ جہلم سے حافظ اخلاق نے فور کور تار کا مطالبہ کیا۔محمود آباد سے فرحت ضیاء اللہ ایڈوکیٹ نے بھی کم وولٹیج کی شکایت کی۔شہباز نئی آبادی جہلم سے شکایت کی کہ 11kv پول کا ہمارے لیے مسلہ ہے۔

دینہ سے شاہد رفیق نے شکایت کرتے ہوئے فورس لوڈ شیڈنگ کی طرف توجہ مبذول کرائی۔محمد عثمان ساگری والے نے مطالبہ کیا کہ 200kv ٹرانسفارمر فوری لگایاجائے کیونکہ اس کی منظوری کافی عرصے سے ہو چکی ہے۔انعام الحق نے مجاہد آباد سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ گھروں کے اوپر سے بجلی کی تاریں گزرتی ہیں محمد اسلم خان ایس ای آئیسکو سرکل جہلم نے فوری طور پر ماتحت آفیسران کو ہدایت کی کہ ان کا مسلہ اندر تین ایام حل کردیا جائے تاکہ چیف ایگزیکٹو آئیسکو اسلام آباد کو باضابطہ آگاہ کیا جاسکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You