اہم خبریںپاکستان

آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔وزیر خزانہ

آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔وزیر خزانہ

گزشتہ 12 سے 14 ماہ میں معیشت کی بہتری کے لیے اہم پیش رفت ہوئی۔محمد اورنگزیب

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ 12 سے 14 ماہ میں معیشت کی بہتری کے لیے اہم پیش رفت ہوئی، آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات 30 ارب سے 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے لیے اہم فیصلے کیے، زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا، دہرے خسارے قابو کیے جس کے بعدکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور مالیاتی خسارہ سرپلس میں آیا۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نجکاری کے عمل کو مزید تیز کریں گے، سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنے کے لیے رائٹ سائزنگ کر رہے ہیں اور اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے، رائٹ سائزنگ سے حکومتی اخراجات میں واضح کمی آئے گی۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کرکے عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دے رہے ہیں، تجارت کے فروغ میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے، خطے میں پاکستان کی تجارتی شراکت بڑھانا چاہتے ہیں اور خطے میں تجارت کے فروغ سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You