
ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (R)سمیع اللہ فاروق صاحب کی زیر نگرانی ،لٹریسی اینڈ نان فارمل سکولز کے بچوں میں مخیر حضرات کی جانب سے سرد موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیفارم ، جرسی ، جوتے ، سکول بیگز اور دیگر ضروری اشیاء کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔
حالیہ یونیفارم کٹس شانتی نگر ، ،سلمان پارس ،پیرا غیب ، مدینہ ٹاؤن تحصیل جہلم ، غازی ٹاؤن دینہ اور سوھاوہ کے سکولز میں تقسیم کی جا چکی ہیں ۔کٹس ، فرحت کمال ضیا ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور سید حسن زیدی صاحب کی جانب سے مہیا کی گئی ہیں ۔